ہم نے جو منصوبے شروع کیئے انہیں اپنے دور میں ہی مکمل کیا،وزیراعظم

سی پیک منصوبے تیزی سے چل رہیے ہیں ، تھر میں کام تیزی سے جاری ہے، کوئی ملک اپنے وسائل سے ترقی نہیں کرتا، یہ تمام منصوبے 1.75کھرب کے ہیں، تمام ممالک قرضہ لیتے ہیں اور اس کی ادائیگی کرتے ہیں، انتخابات 25جولائی کو ہوں گے، کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی، 60روز میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نیوزکانفرنس سے خطاب

جمعرات 31 مئی 2018 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے جو منصوبے شروع کیئے انہیں اپنے دور میں ہی مکمل کیا، سی پیک کے منصوبے تیزی سے چل رہیے ہیں ، تھر میں کام تیزی سے جاری ہے، کوئی ملک میں بھی اپنے وسائل سے ترقی نہیں کرتا، یہ تمام منصوبے 1.75کھرب کے ہیں، تمام ممالک قرضہ لیتے ہیں اور اس قرضے کی ادائیگی کرتے ہیں، انتخابات 25جولائی کو ہوں گے کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی، 60روز میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

جمعرات کو نیوزکانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013کے بعد مکمل ہونے والے 35پراجیکٹ ہیں ،2813کلومیٹر سڑک یا پل یا موٹروے بنی ہے ، یہ منصوبے 498ارب روپے کے ہیں جو اس حکومت کے دور میں مکمل ہوئے ہیں ، N-35خنجراب تارائی کوٹ35کلومیٹر سڑک(5.1) ارب روپے کی لاگت سے بنی ، لائی کوٹ تا تھاکوٹ سڑک پر 6.3ارب روپے لگے ہیں ، ہزارہ موٹر وے 45کلومیٹرتک کھل چکا ہے اس کی لاگت32ارب روپے ہے ، خوشحال گڑھ کے پل کی لاگت1.1ارب روپے ہے ، اسلام آباد موٹر وے پر46ارب روپے کی لاگت آئی ہے ، شاہین چوک کے خلائی اوور پرایک ارب کی لاگت آئی ، سلطان باہو پل پر4.3ارب روپے کی لاگت آئی ، فیصل آباد تا گوجرہ N-4پر9.6ارب روپے کی لاگت آئی ، گوجرہ تا ٹوبہ ٹیک سنگھ سڑک پر 8.3ارب روپے کی لاگت آئی ، شرقپور تارجانہ موٹروے پر148ارب روپے کی لاگت آئی ، شہید بینظیر بھٹو پل پر 8ارب روپے کی لاگت آئی ، خانیوال ، ملتان موٹروے پر 12ارب روپے کی لاگت آئی ،لاڑکانہ ،نصیر آباد 34کلومیٹر سڑک پر 1.6ارب روپے کی لاگت آئی ،رائے منصب علی کھرل پل پر 1.3ارب روپے کی لاگت آئی ہے، سہیون تا رتو ڈیرو198کلومیٹر سڑک پر 14ارب روپے کی لاگت آئی ، کراچی تا حیدر آباد (M-9)136کلومیٹر سڑک پر 44ارب روپے کی لاگت آئی ، لیاری ایکسپریس وے 32کلومیٹر پر11.52ارب روپے کی لاگت آئی ، عطا آباد میں 27ارب روپے کی ٹنل بنی ہے ، یہ ٹنل 24کلومیٹر لمبی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ تمام منصوبے نوازشریف کے علاوہ کوئی مکمل نہیں کرسکتا تھا ، یہ منصوبے پاکستان کو سینٹرل ایشیا اور مغربی چین سے منسلک کریں گے ، ہم نے جو بھی منصوبے شروع کئے انہیں اپنے دور ہی میں مکمل کیا ، ماضی کے بہت سے منصوبے بھی ہم نے مکمل کئے ، 1460کلومیٹر کے 25منصوبے زیر تکمیل ہیں، سڑکوں کے جاری منصوبوں پر 445ارب روپے کی لاگت آئے گی وزیراعظم نے آزاد کشمیر پل حادثے میں جانیں بچانے والوں کیلئے مالی معاونت کا اعلان بھی کیا ، سمیع شفقت کے والدین کو 30لاکھ روپے دیے جائیں گے ، مختار والد زیت اللہ کو دس لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔

ہم نے جو منصوبے شروع کیئے انہیں اپنے دور میں ہی مکمل کیا، سی پیک کے منصوبے تیزی سے چل رہیے ہیں ، تھر میں کام تیزی سے جاری ہے، کوئی ملک میں بھی اپنے وسائل سے ترقی نہیں کرتا، یہ تمام منصوبے 1.75کھرب کے ہیں، تمام ممالک قرضہ لیتے ہیں اور اس قرضے کی ادائیگی کرتے ہیں، انتخابات 25جولائی کو ہوں گے کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی، 60روز میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔