شام، روسی طیاروں کی بمباری، 5بچوں سمیت 22 شہری جاں بحق

جمعرات 28 جون 2018 17:32

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 28 جون 2018ء)جنوبی شام میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 5بچوں سمیت 22 شہری جاں بحق ہو گئے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی شام میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم ازکم بائیس شہری جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے جمعرات کے دن بتایا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے المسعفرا نامی شہر میں مجموعی طور پر 35 حملے کیے، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ آبزرویٹری کے مطابق ان حملوں میں ایک ایسے تہہ خانے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں سترہ شہری پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس کارروائی میں پانچ بچے بھی مارے گئے۔ ماسکو حکومت نے اس خبر پر ابھی تک تبصرہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :