تحریک انصاف نے منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی کو ٹکٹ جاری کر دئیے

جمعرات 28 جون 2018 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 28 جون 2018ء)پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی کو ٹکٹ جاری کر دئیے جبکہ منظور وٹو خود آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے ٹکٹ جاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منظور وٹو کے بیٹے جہانگیر وٹو اور بیٹی روبینہ شاہین کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی کو پی پی 185 اور پی پی 186 کا ٹکٹ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق منظور وٹو آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔