نواب شاہ میں رینجرز کارروائی‘سابق صوبائی مشیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما اسماعیل ڈاہری گرفتار

سابق صوبائی مشیر سنگین جرائم میں مطلوب تھے‘ملزم سی5ایس ایم جی، ایک پسٹل، 2گرنیڈلانچر اور رائونڈز بھی برآمد

جمعرات 28 جون 2018 12:57

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 28 جون 2018ء)نواب شاہ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سابق صوبائی مشیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کر لیا۔دولت پورمیں سابق صوبائی مشیراسماعیل ڈاہری کے بنگلے پر رینجرز نے چھاپا مارا، اس دوران اسماعیل ڈاہری کوحراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،سابق صوبائی مشیر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

رینجرز ترجمان نے کہا ہے کہ نوابشاہ کے علاقے دولت پور میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم اسماعیل ڈھری کی 40 ساتھیوں سمیت گرفتاری کی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم سی5ایس ایم جی، ایک پسٹل، 2گرنیڈلانچر اور رائو نڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔