پی آئی اے طیاروں پر مارخور تصویر کیس ،سپریم کورٹ نے شجاعت عظیم کو عارضی طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

جمعرات 28 جون 2018 12:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 28 جون 2018ء) سپریم کورٹ نے پی آئی اے طیاروں پر مارخور کی تصویر سے متعلق کیس میں شجاعت عظیم کو عارضی طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ میں پی آئی اے طیاروں پر مارخور کی تصویر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ‘ عدالت نے شجاعت عظیم کو عارضی طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی سپریم کورٹ میں کیس کی دوبارہ سماعت ہفتہ کو ہوگی مارخور کی تصویر پر پی آئی اے کے طیاروں میں آویزاں کئے جانے پر سپریم کورٹ نے اس معاملے کو اٹھایا تھا۔ کیس کے دوران شجاعت عظیم کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا تھا کہ بیرون ملک بغیر بتائے نہیں جائیں گے۔