چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

3ایڈیشنل ججز جسٹس ظہیر الدین کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نذیر لانگو کی مستقلی کی سفارش، جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا

جمعرات 28 جون 2018 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 28 جون 2018ء) چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،جس میں 3ایڈیشنل ججز جسٹس ظہیر الدین کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نذیر لانگو کی مستقلی کی سفارش کی گئی، جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے 3ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی سفارش کی گئی، ان ججز میں جسٹس ظہیر الدین کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نذیر لانگو شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔۔