مریم نواز لاہور کے کسی حلقے سے الیکشن لڑنے سے گھبرا رہی ہیں، فواد چوہدری

قوم مریم نواز کے اہداف اور مقاصد سے خوب آشنا ہے،یاسمین راشد سے درخواست کرتا ہوں کہ مزید مریم نواز پر سختی نہ کریں،ترجمان تحریک انصاف

جمعرات 28 جون 2018 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 28 جون 2018ء)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز لاہور کے کسی حلقے سے الیکشن لڑنے سے گھبرا رہی ہیں۔ ان کی ہمت اور حوصلے کے لئے دعا کرتے ہیں۔ قوم مریم نواز کے اہداف اور مقاصد سے خوب آشنا ہے۔ یاسمین راشد سے درخواست کرتا ہوں کہ مزید مریم نواز پر سختی نہ کریں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مریم نواز کا دوبارہ این ای127سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے رد عمل میں ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے لئے ہمت اور حوصلے کی دعا کرتے ہیں۔ مریم نواز لاہور کے کسی حلقے سے الیکشن لڑنے سے گھبرا رہی ہیں۔ اس لئے بار بار انتخابی حلقے بدل رہی ہیں۔ مریم نواز نے ایک بار پھر این ای127 سے انتخاب لڑنے کا اعلان کرایا حالانکہ وہ اس سے پہلے 125سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکی تھی۔ یاسمین راشد سے درخواست کریں گے مریم نواز پر زیادہ سختی نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم بی بی! قوم آپ کے اہداف اور مقاصد کو جانتی ہے اور اس سے آگاہ بھی ہے ۔ قوم جان چکی ہے کہ نواز شریف کی تحریک 3ہزار کروڑ بچانے کے لئے ہے۔۔