سعودی عرب،نامناسب لباس‘ پہننے پر خاتون ٹی وی میزبان کے خلاف تحقیقات

شیری الرفائی کا عبایا تیز ہوا چلنے سے اڑ گیا اور اس کے نیچے پہنا ہوا لباس ظاہر ہو گیا،کوئی غلط کام نہیں کیا،موقف

جمعرات 28 جون 2018 15:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 28 جون 2018ء)سعودی عرب میں حکام ایک خاتون ٹی وی میزبان کی جانب سے غیر مناسب کپڑے پہن کر رپورٹنگ کرنے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔شیری الرفائی نامی ٹی وی میزبان سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد رپورٹنگ کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلم بندی کرتے وقت شیری الرفائی کا عبایا تیز ہوا چلنے سے اڑ گیا اور اس کے نیچے پہنا ہوا لباس ظاہر ہو گیا۔

شیری الرفائی کا کلپ آن لائن ہو جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا۔دبئی کے الآن ٹی وی کے لیے کام کرنے والی مس رفائی کا موقف ہے کہ انھوں نے کوئی غلط نہیں کیا۔خیال رہے کہ سعودی قوانین کے مطابق مسلمان خواتین کو گھر سے باہر عبایا اور سکارف پہننا لازمی ہے۔