ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تومٹ جاتا ہے ،ْمریم نواز

ایک ایک کے بجائے سب مسلم لیگیوں کوایک ہی بارنااہل کردیاجائے ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 جون 2018 19:06

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 28 جون 2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تومٹ جاتا ہے ،ایک ایک کے بجائے سب مسلم لیگیوں کوایک ہی بارنااہل کردیاجائے،ان کو یہ کہنا چاہئے کہ ن لیگ کو ریس سے باہرکر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گئے، اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تومٹ جاتا ہے ،ایک ایک کے بجائے سب مسلم لیگیوں کوایک ہی بارنااہل کردیاجائے،ان کو یہ کہنا چاہئے کہ ن لیگ کو ریس سے باہرکر دیتے ہیں۔