کوسووین مینڈیلا کی رحلت، تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا

میت کو احتراماً اور سرکاری اعزاز دینے کے لیے کوسووو کی پارلیمنٹ میں رکھ دیا گیا

ہفتہ 28 جولائی 2018 12:29

پرسٹینا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء)کوسووو کے انسانی حقوق کے معروف کارکن، مصنف اور سیاستدان آدم دیماچی 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق رحلت پانے والے رہنما ’’کوسووو کے نیلسن مینڈیلا‘‘ کے نام سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی لیجنڈری شخصیت مینڈیلا کی طرح انہوں نے بھی اٹھائیس سال سابقہ یوگو سلاویہ کی مطلق العنان حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھتے ہوئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی تھیں۔

اٴْن کی میت کو احتراماً اور سرکاری اعزاز دینے کے لیے کوسووو کی پارلیمنٹ میں رکھ دیا گیا ہے۔ حکومت نے اٴْن کی رحلت پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ان کو سن 1991 میں یورپی پارلیمنٹ کا سخاروف پرائز برائے آزادیء رائے بھی دیا گیا تھا۔ دیماچی کو کوسوو کے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں انتہائی احترام حاصل تھا۔

متعلقہ عنوان :