ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا آغاز

تحریک انصاف نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے چینی زبان میں پہلا ٹویٹ جاری کردیا ،چینی سفارتخانے کا خیر مقدم افغانستان کیلئے بھی مقامی زبان پشتو میں پیغام جاری

ہفتہ 28 جولائی 2018 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء)ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا آغاز ، تحریک انصاف نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے چینی زبان میں پہلا ٹویٹ جاری کردیا جس کا چینی سفارتخانے نے خیر مقدم کیا ہے۔ افغانستان کیلئے بھی مقامی زبان پشتو میں پیغام جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا آغاز کرتے ہوئے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے چینی زبان میں پہلا پیغام جاری کردیا ہے جس میں سی پیک منصوبے کی کامیابی کیلئے مل جل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

جبکہ اپنی ٹیموں کو چین بھیج کر غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربے سے بھی استفادہ حاصل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کیلئے پشتو زبان میں پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔