پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ (ن) کی کوششوں کو دھچکا، مشاہد حسین سید کا چوہدری برادران سے ٹیلیفونک رابطہ،

مسلم لیگ ق کی مدد مانگ لی بڑے عہدوں کی پیش کش بھی کر دی، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں،چوہدری برادران نے صاف صاف جواب د یدیا

ہفتہ 28 جولائی 2018 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء) پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ (ن) کی کوششوں کو دھچکا،مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے چوہدری برادران سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مسلم لیگ ق کی مدد مانگ لی، بڑے عہدوں کی پیش کش بھی کر دی، چوہدری برادران نے صاف صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ق کی قیادت چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو ٹیلی فون کیا جس میں پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے ان کی جماعت سے مدد طلب کی ہے۔ مشاہد حسین نے چوہدری برادران کو حکومت پنجاب میں بڑے عہدوں کا لالچ دے کر حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن چوہدری برادران نے لال جھنڈی دکھاتے ہوئے انکار کر دیا اور کہا کہ ہماری جماعت تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد ہے اور ہم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔