آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکیج کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے ،ْاسد عمر

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں ہو گی، ہم پہلے ہی اس اسکیم کیخلاف ہیں، ایمنسٹی اسکیم سے ڈیڑھ ڈن کا خسارہ بھی پورا نہیں ہوا ،ْ پی ٹی آئی کے رہنما کا بیان

ہفتہ 28 جولائی 2018 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکج کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں ہو گی، ہم پہلے ہی اس اسکیم کے خلاف ہیں، ایمنسٹی اسکیم سے ڈیڑھ ڈن کا خسارہ بھی پورا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکج کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے ،ْٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں ہو گی، ہم پہلے ہی اس اسکیم کے خلاف ہیں، ایمنسٹی اسکیم میں ڈیڑھ ماہ میں صرف 6 سے 7 کروڑ ڈالر سے زیادہ زر مبادلہ نہیں ملا، پاکستان کو ماہانہ 2ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے، ایمنسٹی اسکیم سے ڈیڑھ دن کا خسارہ بھی پورا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقتصادی مشاورتی کونسل اور بزنس مشاورتی کونسل تشکیل دیں گے، اقتصادی مشاورتی کونسل اور بزنس مشاورتی کونسل وزیراعظم ک رپورٹ کرے گی، عمران خان کی 90 فیصد تقریر فی البدیع تھی۔