حلقے کھولنے یا نہ کھولنے کا استحقاق الیکشن کمیشن کا ہے،فواد چوہدری

ہفتہ 28 جولائی 2018 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دوبارہ گنتی کا معاملہ الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعت کا ہے تحریک انصاف کا نہیں۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی کی ری کائونٹنگ کی درخواست مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حلقے کھولنے یا نہ کھولنے کا الیکشن کمیشن کااستحقاق ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی مدد کسی سیاسی جماعت کو درکار ہے تو ہم دینے کو تیار ہیں۔