سرگودھا کے حلقہ این اے 89 میں دوبارہ گنتی، ن لیگ کے محسن شاہنواز رانجھا کی برتری مزید بڑھ گئی

دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے محسن شاہنواز رانجھا کے 2580 مزید بڑھ کر 1 لاکھ 16 ہزار ہوگئے، جبکہ تحریک انصاف کے اسامہ احمد 1 لاکھ 13 ہزار ووٹ حاصل کر سکے

ہفتہ 28 جولائی 2018 20:48

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء) سرگودھا کے حلقہ این اے 89 میں دوبارہ گنتی، ن لیگ کے محسن شاہنواز رانجھا کی برتری مزید بڑھ گئی، دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے محسن شاہنواز رانجھا کے 2580 مزید بڑھ کر 1 لاکھ 16 ہزار ہوگئے، جبکہ تحریک انصاف کے اسامہ احمد 1 لاکھ 13 ہزار ووٹ حاصل کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے دسویں عام انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

تحریک اںصاف نے اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے کل 115 نشستوں پر فتح حاصل کی ہے۔ جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں بھی تحریک انصاف اتحادی حکومت قائم کریں گے۔ تاہم انتخابی نتائج آنے کے بعد ایک نئی صورتحال بھی پیدا ہوئی۔ کئی نشستوں پر پر دوبارہ گنتی ہونے کے بعد پہلے آنے والے نتائج بدل گئے۔

یوں ہی پنجاب میں سرگودھا کے حلقہ این اے 89 میں بھی دوبارہ گنتی کروائی گئی۔ تاہم اس حلقے سے فتحیاب ہونے والے ن لیگ کے محسن شاہنواز رانجھا کی لیڈ مزید بڑھ گئی ہے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران ن لیگ کے محسن شاہنواز رانجھا کے ووٹ 2580 بڑھ کر کل 1 لاکھ 16 ہزار ہوگئے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما اسامہ احمد 1 لاکھ 13 ہزار ووٹ حاصل کر پائے۔ یوں ن لیگ کے محسن شاہنواز رانجھا سرگودھا کی نشست این اے 89 جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔