نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف اپیل 31 جولائی کو سماعت کے لئے مقرر

نوازشریف کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی

ہفتہ 28 جولائی 2018 19:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء)سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف اپیل 31 جولائی کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، نوازشریف کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل میں قیدنواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزائیں معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت 31 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ کرے گا، دونوں ججز کو چھٹی منسوخ کر کے خصوصی طور پر بنچ میں شامل کیا گیا ہے۔