تحریک انصاف کا چوہدری نثار کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار

جو شخص اپنے پارٹی قائد کا نہیں ہو سکا، وہ کسی اور کیساتھ بھی وفادار نہیں ہو سکتا، لہذا ان کیساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی: غلام سرور خان

ہفتہ 28 جولائی 2018 19:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء) تحریک انصاف کا چوہدری نثار کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار، جو شخص اپنے پارٹی قائد کا نہیں ہو سکا، وہ کسی اور کیساتھ بھی وفادار نہیں ہو سکتا، لہذا ان کیساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی: غلام سرور خان۔ تفصیلات کے رہما رہنما تحریک انصاف غلام سرور خان نے چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کے امکان کو رد کر دیا ہے۔

غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کسی صورت تحریک انصاف میں نہیں آسکتے۔ غلام سرور خان کا کہا ہے کہ چوہدری نثار جب اپنے پارٹی قائد کے وفادار نہیں ہو سکے تو پھر اب ہمارے وفادار کیسے ہوں گے۔ چوہدری نثار کو تحریک انصاف کبھی اپنا حصہ نہیں بننے دے گی۔

(جاری ہے)

غلال سرور خان کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے راولپنڈی کی جو 2 نشستیں جیتی ہیں، ان میں سے کونسی سیٹ چھوڑنی ہے، اس کا فیصلہ عمران خان کو ہی کرنا ہے۔

تواضح رہے کہ راولپنڈی کے این اے 59 اور این اے 63 قومی اسمبلی کے وہ اہم ترین حلقے تھے جن پر سارے ملک کی نگاہیں مرکوز تھیں۔ 2 حلقوں سے مسلم لیگ ن کے باغی چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ان میں سے این اے 59 چکری چوہدری نثار کا آبائی حلقہ تھا جب کہ این اے 63 ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے حلقے پر چوہدری نثار کے مخالف غلام سرور خان کی گرفت مظبوط تھی۔ چوہدری نثار نے دونوں حلقوں میں بھرپور مہم چلائی تاہم اس کے باوجود 25 جولائی کو انہیں تحریک اںصاف کے رہنما غلام سرور خان کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی نشست جیتنے میں کامیاب رہے۔