چیف جسٹس نے بحریہ ٹائون کی طرف سے ریئل سٹیٹ کے کاروبار کے لئے ’’بحریہ‘‘ کا نام استعمال کرنے پر ازخود نوٹس لے لیا‘ ملک ریاض کو نوٹس جاری

ہفتہ 28 جولائی 2018 22:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بحریہ ٹائون کی طرف سے ریئل سٹیٹ کے کاروبار کے لئے ’’بحریہ‘‘ کا نام استعمال کرنے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ملک ریاض کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر 2 اگست 2018ء کو ازخود نوٹس کیس کی سماعت مقرر کر دی ہے۔