تحریک انصاف کی اپنے نو منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں فوری جمع کروانے کی ہدایت

ہفتہ 28 جولائی 2018 22:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں فوری جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تحریک انصاف کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے اراکین فوری الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں،نو منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اخراجات کی تفصیلات بلاتاخیر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کریں۔ ترجمان نے کہا کہ اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا قانونی تقاضا ہے،ہمارے اراکین بلاتاخیر تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کریں تاکہ کامیابی کے نوٹیفکیشنز جاری ہوسکیں۔