چوہدری محمد سرور کاآزاد امیدواروں کی شمولیت کے مشن پرفیصل آباد ،چنیوٹ اور جھنگ کا طوفانی دورہ

آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے اراکین اجمل چیمہ ،مہر اسلم بھر وانہ ،محمد معاویہ اعظم ،تیمور بھٹی ،ملک تیمور لالی سے ملاقات ،شمولیت کی دعوت دی

ہفتہ 28 جولائی 2018 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری محمد سرور نے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کرانے کے مشن پرفیصل آباد ،چنیوٹ اور جھنگ کا طوفانی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چوہدری سرور نے فیصل آباد سے آزاد رکن اسمبلی اجمل چیمہ سے ملاقات کر کے انہیں شمولیت کی دعوت دی ۔ چوہدری محمد سرور نے جھنگ سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے اراکین پنجاب اسمبلی مہر اسلم بھر وانہ ،محمد معاویہ اعظم ،تیمور بھٹی اور چینوٹ سے تعلق رکھنے والے آزاد رکن اسمبلی ملک تیمور لالی سے ملاقات کر کے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ۔