چیف الیکشن کمشنر ملاقات کیلئے وقت دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں،ایاز صادق کا شکوہ

ہم ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہمیں معلوم نہیں تھا وہ اس طرح کے انتخابات کروائیں گے،ہم نے الیکشن کمیشن کو اوقات سے زیادہ اختیارات دے کر غلطی کی تمام قانونی راستے اختیار کرتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے،شاہد خاقان عباسی اورمریم اورنگزیب کے ہمراہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کیلئے وقت نہ ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو چوہدری نثار کو صوبائی نشست پر کامیابی شہبازشریف کی وجہ سے ملی، سابق وزیرداخلہ (ن)لیگ کے بغیر کچھ نہیں، دس سال میں جتنے فنڈز سابق وزیرداخلہ کو ملے کسی کو نہیں دیئے گئے، شاہد خاقان عباسی

ہفتہ 28 جولائی 2018 21:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شکوہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ملاقات کیلئے وقت دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ہم ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ وہ اس طرح کے انتخابات کروائیں گے۔ ہم نے الیکشن کمیشن کو اوقات سے زیادہ اختیارات دے کر غلطی کی جبکہ چوہدری نثار کو احساس ہون چاہئیے کہ مسلم لیگ ن کے بغیر کوئی حیثیت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورمریم اورنگزیب کے ہمراہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کیلئے الیکشن کمیشن پہنچے تو چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ملاقات کا وقت نہ د دئیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کے الیکشن کمیشن کو پورے خطے کا سب سے زیادہ اختیار والا ادارہ بنایا جو ہماری سب سے سنگین غلطی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کسی امیدوار کو فارم 45 نہیں دیا گیا۔ اور نہ ہی مطلوبہ حلقے کھولے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسران قانون سے ہٹ کر اپنی شرائط پر اور مرضی کے حلقوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظور کررہے ہیں جبکہ قانون کے مطابق متعدد حلقوں میں دوبارہ گنتی بنتی ہے جس کی اجازت نہیں دی جارہی سردار ایاز صادق نے کہا کہ نہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ چیف الیکشن کمشنرنے سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کی کوئی عزت کی نہ ہی سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے منصب کا کوئی لحاظ رکھا اور ہمیں ملے بغیر ہی چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام قانونی راستے اختیار کرتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صوبائی نشست پر چوہدری نثار کوکامیابی شہبازشریف کی وجہ سے ملی، چوہدری نثار(ن)لیگ کے بغیر کچھ نہیں، دس سال میں جتنے فنڈز سابق وزیرداخلہ کو ملے کسی کو نہیں دیئے گئے ، الیکشن کے بعد چوہدری نثار سے رابطہ نہیں ہوا۔ چوہدری نثار پارٹی کے بغیرکچھ نہیں ان کو صوبائی نشست جو ووٹ ملے وہ شہبازشریف کی وجہ سے ملے بلکہ ان کی کامیابی شہبازشریف کی مرہنون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار سے الیکشن کے بعد رابطہ نہیں ہوا۔