نومنتخب آزاد رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

مولانامعاویہ اعظم طارق کی بہت جلد وفد کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات متوقع

بدھ 1 اگست 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء) اہل سنت والجماعت کے حمایت یافتہ پنجاب سے نومنتخب آزاد رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

مولانامعاویہ اعظم پنجاب کے شہر جھنگ کے حلقہ پی پی 126 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے ۔ترجمان مولانامعاویہ اعظم کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے عوام دوست منشور،ملک کو مشکلات سے نکالنے کا اعلان اور جھنگ کی عوام کی محرومیاں دور کرنے کی یقین دہانی حمایت کی بڑی وجہ ہے۔مولانامعاویہ اعظم طارق کی بہت جلد وفد کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔