Open Menu

Khawab Main Badshah Agar Aap Ko Latkany Ka Hukam Dy - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Badshah Agar Aap Ko Latkany Ka Hukam Dy can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Badshah Agar Aap Ko Latkany Ka Hukam Dy in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Badshah Agar Aap Ko Latkany Ka Hukam Dy

خواب میں اگر بادشاہ آپ کو لٹکانے کا حکم دے

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو لٹکانے کا حکم دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے حشمت (حشمت :بدبہ، بزرگی و مرتبہ ) اور بزرگی پائے گا لیکن اس کے دین میں خلل پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو لٹکے ہوئے دیکھتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس قوم پر حکومت او ر سرداری پائے اور اگر دیکھے کہ لوگ جمع ہیں اور اس کو لٹکا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس قوم کا سردار اور فرمان روا ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ کسی با معلوم بوڑھے نے اس کو لٹکا دیا ہے اور لوگ اس کا نظارہ کر رہے ہیں تو دلیل ہے۔

(جاری ہے)

کہ مخلوق پر حاکم ہو گا ۔ خاص کر اگر اپنوں کو بھی نظارے میں شامل دیکھے اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو لٹکا دیا ہے اور کسی نے اس کا نظارہ نہیں کیا ہے بلکہ اپنے آپ کو خود ہی لٹکا ہوا دیکھا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اپنوں پر حکومت کرنی چاہتا ہے۔

لیکن اس کا کوئی شخص مطیع (مطیع نہ ہو گا :کوئی فرمانبرداری نہ کرے گا) نہ ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو لوگوں نے لٹکایا ہے اور رسی کٹ گئی ہے اور وہ گر پڑا ہے تو بزرگی اور عزت اور مرتبے سے گرنے کی دلیل ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation