Open Menu

Khawab Main Khajoor Khana - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Khajoor Khana can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Khajoor Khana in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Khajoor Khana

خواب میں کھجور کھانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خرما خواب میں مال اور مراد ہے ۔ اگر دیکھے کہ خرما کھایا ہے ۔ اگر اہل علم سے ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا علم زیادہ ہو گا اور اگر سودا گر ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خرما کھایا ہے اور اس کی گٹھلی باہر ڈالی ہے ۔
دلیل ہے کہ شریعت کے حکم بجالا ئے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے خرما کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ وراثت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کچا خرما کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے فرزند کی میرا ث کھا ئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں کجھور کا درخت ہے اور بہت پھل لگا ہوا ہے ۔
دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کو ملے گا اور اس سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ خرما کا درخت جڑ سے خشک ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ ان کے در میان جدئی پڑے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں کھجور خشک تھی اور وہ سبز ہو گئی ہے ۔ اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا ۔

اور اگر دیکھے کہ کھجور کی جڑ ٹوٹ گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی اس کے کنبے سے بیمار ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس تازہ کھجور ہے دلیل ہے کہ سختی سے مال حاصل کرے گا ۔اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خرما خواب میں منفعت ہے جو اس کو کسی امیر سے حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر اور مکان میں بہت سی کھجوریں ہیں ۔
دلیل ہے کہ خرما کے اندارے پر مال اور متاع حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خرما تازہ یا خشک کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایمان کی لذت پائے گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ کھجور کی جڑ کاٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ جو کام ہاتھ میں رکھتا ہے وہ نہ ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس خرما ہے ۔دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا اور دودسرے قول کے مطابق مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کھجور کو بہت سے انگور لگے ہیں اور اس نے لئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کی سیاہ کنیز فرزند جنے گی ۔
اور اگر دیکھے کہ خشک کھجور سے تازہ کھجوریں لی ہیں ۔ دلیل ہے کہ پاکیزہ بات منافق آدمی سے سنے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جاہل آدمی سے فائدہ کی بات سنے گا ۔ اور اگر صاحب خواب غم نا ک ہے تو غم سے نجات پائے گا ۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔
بجدع النخلتہ تساقط علیک رطبا جنیا(تنا کھجور کی تجھ پر تازہ کھجور گرائے گی ) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں خرما کا دیکھنا سخی رئیس کی طرف سے مال حلال ہے اور خواب میں خشک خرما پاک دین اور مال حلال کی دلیل ہے اور تازہ خرما آنکھ کی روشنی اور مال حلال اور نیک فرزند کی دلیل ہے

Browse More Islamic Dream Interpretation