
Libra Lucky Stone in Urdu - Lucky Gemstone & Mubarak Pathar
If you are a Libra, you can find Libra Lucky Stone in Urdu. Explore all the details of the Libra gemstone and its influence on the personality of the owner. You can use the Lucky gemstone in rings or jewelry.
میزان کیلئے موافق پتھر اور مبارک پتھر
میزان کے موافق پتھروں میں نیلم، اوپل، لہسینا، سنگ بشپ شامل ہیں جو میزان کیلئے فوائد مند ثابت ہوسکتے ہیں.

نیلم (Saphire)
اعلیٰ درجے کا پتھر، موافق آنے کی صورت میں لمحوں میں فقیر سے شہنشاہ بنانے والا، جادو ٹونہ بے اثر کرنے والا، محبت بڑھانے والا، دلی تمنائیں پوری کرنے والا، دشمن کو مغلوب کرنے والا، ہر مقصد میں کامیابی دلانے والا، عزت، شہرت اور وقار میں اضافہ کرنے والا آئیڈیل محبوب کے حصول میں ممد و معاون، اولاد پر بھی اثر ڈالنے والا، قدر و منزلت بڑھانے والا، تحمل، سکون، بردباری، ثابت قدمی اور بلند حوصلگی بخشنے والا، شخصیت کو پرکشش بنانے والا۔
اوپل (Opal)
راس آنے کی صورت میں خاک نشین سے بادشاہ بنانے والا، پلک جھپکنے میں فرش سے عرش پر پہنچانے والا، اگر راس نہ آئے تو بادشاہوں کو خاک نشین بنانے والا، اس کے پہننے والا بردبار، فرض شناس، عملی زندگی میں محتاط طرز عمل کو اختیار کرنے والا، ناکامیوں میں نہ گھبرانے والا بلکہ اس کو چیلنج سمجھنے والا، ذاتی یا کاروباری مخالفین سے نہ گھبرانے والا، حد درجہ ہی اچھی یادداشت کا مالک، اچھی غذا اور لباس پسند کرنے والا، سینوں میں بہت سے راز دفن کئے ہوئے، ازدواجی زندگی بے حد کامیاب اور پرمسرت، بطور تعویز، زمانہ قدیم سے زیر استعمال، سیاہ اوپل منحوس۔
(جاری ہے)
لہسینا (Cat's Eye)
نظر بد، آفت اور مصیبت سے بچاتا ہے۔ میدان جنگ میں کامیابی کا ضامن، بدروحوں سے بچانے والا، فتح و کامرانی کی نوید بخشنے والا، بحث و مباحثہ میں کامیابی دلانے والا، دشمن کو زیر کرنے والا، خواب بد سے محفوظ رکھنے والا۔
سنگِ بشپ (Jasper)
نہ ہی خود غرض، نہ ہی عیاش، فضول خرچ، بدکلامی، بدکاری اور تکبر سے بچانے والا، دولت کے حصول میں معاون، جادو ٹونے اور دشمنوں سے بچانے والا، نفس پرستی اور ایذا رسانی سے دور کرنے والا، بلند حوصلہ اور فیصلہ کی قوت بخشنے والا۔
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.