Open Menu

Khawab Mein Hawa Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Mein Hawa Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Mein Hawa Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Mein Hawa Dekhna

خواب میں ہوا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ ہوا روشن اور صاف تھی تو دلیل یہ ہے کہ اس ملک کے لوگوں کی تندرستی اور معیشت خوب اور بہتر ہووے اور ان کو راحت ملے اور وہاں کے علماء اور اہل حکمت لوگوں کو دولت اور اقبال کی زیادتی و ترقی حاصل ہو وے۔
اور اگر دیکھے کہ ہوا تاریک و تیرہ اور گرد غبار والی تھی تو دلیل یہ ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو کوئی غم و اندوہ لاحق ہووے اور اگر دیکھے کہ ہوا سرخ رنگ کی تھی۔ تو دلیل یہ ہے کہ اس ملک میں کوئی فتنہ برپا ہووے اور اگر دیکھے کہ ہوا سبز تھی تو دلیل ہے کہ اس ملک میں کھیتیاں اور غلی اور نباتات و سبزیاں زمین کی بہت پیدا ہوویں۔
اور اگر دیکھے کہ ہوا سفید اور پاکیزہ ہو گئی تو دلیل یہ ہے کہ بقدر اس کے اس ملک کے لوگوں کو نعمت اور فراخی اور کسب اور معیشت بہت سی حاصل ہووے۔

(جاری ہے)

کرمانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ ہوا گردو غبار سے پاک و صاف تھی اور سخت چل رہی تھی۔

تو دلیل یہ ہے کہ کوئی بیگانہ بادشاہ اس ملک میں آئے اور ان لوگوں کو رنج اور زحمت پہنچائے۔ اور اگر دیکھے کہ کچھ تھوڑا سا حصہ ہوا کا کسی شہر یا کسی محل ومقام کے اوپر روشن اور صاف ہو گیا تو دلیل یہ ہے کہ اس سال میں اس موضع و مقام کے لوگوں کو نعمت اور فراخی اور خیرو منفعت پہنچے اور اگر دیکھے کہ ہوا مختلف طور سے تھی تو دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں کا حال پراگندہ اور پریشان ہووے۔
امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دیکھنا ہوا کا خواب میں پانچ وجہوں پر ہوتا ہے: (1) بزرگی  (2) منفعت (3) تندرستی (4) ایمنی (5) معیشت۔ اور یہ پانچواں وجہیں دلیل کسی ہوائے روشن اور صاف پر ہوا کرتی ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation

Seeing the wind or air in the dream

Seeing the wind or air in the dream

khwab nama and khwab ki tabeer by hazrat yousaf free download of the book, and read online meaning khwabon ki tabeer of Khawab mein hawa dekhna. online khawab ki tabeer of Seeing the wind or air in the dream. Find meaning of your dream and their interpretation in Urdu, Hindi and English. Our users from USA, Canada, Australia, UK, US, United Kingdom, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Bahrain, Qatar, Oman, Kuwait, Pakistan, India, Iran, Europe, Malaysia, Indonesia, Turkey, Singapore and rest of Asia visit us to read islamic free muslim and islamic meaning of the dream Khawab mein hawa dekhna