Open Menu

سوال : میں ٢٨/١٢/٢٠١١ کو برطانیہ گیا تھا تعلیم حاصل کرنے کو . ویزا دوبارہ نہیں لگ سکا اسلیے پاکستان واپس پڑا . اب مسلح یہ ہے کے میں واپس برطانیہ جانا چاہتا ہوں لیکن ویزا کا مشکل بل کے ناممکن دیکھے ہے . ک کیا میں اسی سال واپس برطانیہ جانے میں کامیاب ہو سکونگا؟اور جب تک میں پاکستان میں ہوں کب اچھی نوکری مل سکیگی؟ مزید برآں یہ کے میرے لئے کس رنگ کا عقیق بہتر ہوگا؟

اس سوال کا جواب ماہر نجوم عارفین صاحب کی جانب سے دیا گیا ہے

جواب : اسلام علیکم غائب کا علم صرف اللہ سبحان وتعالی کے پاس ہے-مشکلات اور پریشانیاں اور آزمائشیں بھی اللہ کی طرف سے آتی ہیں اللہ کو راضی کرلیں تمام مشکلات ‘تکالیف اور دکھ دور ہوجائیں گے‘ذہن نشین کرلیں کہ جوکچھ بھی ہوتا ہے وہ اللہ تعالی کی طرف سے ہی ہوتا ہے کیونکہ اسی کے قبضہ قدرت میں سب کچھ ہے-راتوں میں کچھ وقت قیام کو اپنامعمول بنالیں‘ پانچ وقت نمازپڑھیں اور عشاءکی نمازکے وتر اور فجرکی نمازکی سنت میں التحیات میں دورشریف مکمل کرنے کے بعد مکمل یکسوئی کے ساتھ ”یا ارحم الرحمین“جتنی بار بھی ورد کرسکیں کرکے اللہ کے حضور عاجزی وانکساری کے ساتھ دعا مانگیں اور پھرنماز مکمل کرکے سلام پھیر لیں ‘سلام کے بعد کلمہ طیبہ کا ورد کرکے دعا مانگنے کے بعد سجدہ میں جاکر نبی کریمﷺ کی پسندیدہ دعا”یا حیی یا قیوم برحمتلک نستغیث“کا ورد حالت سجدہ میں کریں جتنا آپ کرسکیں ‘اس کے علاوہ چلتے ‘پھرتے استغفار کثرت سے کریں-انسان اپنی مرضی کی بجائے اس کی رضا مانگے تو اللہ وہ سب کچھ خود ہی عطاءفرمادیتے ہیں جس کا انسان طالب ہوتا ہے ‘اگر آپ اللہ کی رضا کے لیے تھوڑی مشقت اٹھانے کو تیار ہیں تو اللہ سبحان وتعالی آپ کو کبھی مایوس نہیں فرمائیں گے-ممکن ہوسکے تو جمعرات اور پیر کے دن روزہ رکھیں احادیث سے ثابت ہے کہ عموما نبی کریمﷺ جمعرات اورپیر کے دن نفلی روزہ رکھتے تھے اس لیے آئمہ کرام بھی پیر کے دن روزے کو افضل مانتے ہیں-انشاءاللہ جو آپ کے حق میں بہتر ہوگا اللہ سبحان وتعالی کرم فرمادیں گے-مزید راہنمائی کے لیے آپ [email protected] پر رابط کرسکتے ہیں-جزاک اللہ

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 اکتوبر 2018

Brose More Questions Asked from Astrologers