سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : میر عبدالقدوس بزنجو

متاثرین کو بلا تفریق سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر بحال کریں گی:وزیراعلیٰ

جمعہ 16 ستمبر 2022 22:31

سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : میر عبدالقدوس بزنجو
آواران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2022ء) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگ ہمارے اپنے ہیں ان کی مکمل بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے متاثرین کو بلا تفریق سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر بحال کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آواران میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ضلعی صدور سے ہونے والی ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر عبدالرشید بلوچ، چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلی سے ملاقات کرنے والوں میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عابد حسین، بی این پی مینگل کے ضلعی صدر میر حبیب اللہ اور جمعیت علما اسلام کے تحصیل صدر خالد محمود سمیت علاقے کے معتبرین بھی شامل تھے آواران کی سیاسی قیادت نے صوبہ بھر بالخصوص آواران کی ترقی کیلئے وزیراعلی کے اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعلی کے دورے کے دورے کے دوران ان کی جانب سے منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کو ایک اہم پیشرفت قراردیاملاقات میں آواران کے ترقیاتی منصوبوں گرلز کالج کی بحالی، لسبیلہ یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر، ایل پی جی گیس پلانٹ کی توسیع، بیلہ آواران روڈ کی تعمیر، انٹرن اساتذہ کی مستقلی اور پاسپورٹ آفس کی فعالی سمیت دیگر ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا وزیراعلی نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور وفاقی حکومت سے ایل پی جی پلانٹ کی توسیع پر بات کی جائے گی قمبورہ گاں میں متاثرہ سکولوں کی تعمیر نو کی جائے گی وزیراعلی نے اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم کو انٹرن اساتذہ کی مستقلی کیلئے سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کو ریلیف دینا ہے وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو آواران بیلہ روڈ کی تعمیر پر جلد از جلد اجلاس منعقد کرکے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی وزیراعلی نے کہا کہ حالیہ سیلابی بارشوں سے آواران میں بھی نقصانات ہوئے ہیں ہم مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایک جماعت یا ایک ضلع کے نہیں بلکہ پورے بلوچستان کے وزیراعلی ہیں اور ان کے نزدیک تمام اضلاع یکساں اہمیت رکھتے ہیں وزیراعلی نے کہا کہ قوموں پر امتحان اور آزمائیشیں آتی رہتی ہیں ایسے حالات میں تمام سیاسی وابستگیوں اور تعصبات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہی

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں