عمران خان نے گذشتہ چار سال میں کچھ نہیں کیا ، سپریم کورٹ میں پانامہ کا فیصلہ ان کی پہلی سیاسی کامیابی ہے

مستقبل میں کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہر کسی کا احتساب ہونا چاہیے ،جب تک عوام کو روزگار،بجلی پانی اور دیگر بنیادی ضروریات میسر نہ ہو انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے ،سوات کے بعد مالاکنڈ میں نوجوانوں اور بے سہارا خواتین کے لیے ووکیشنل سنٹرز قائم کریں گے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا ایمراء ویلفیئر ارگنائزیشن مالاکنڈ کی تقریب حلف برداری سے خطاب

ہفتہ 29 جولائی 2017 23:12

عمران خان نے گذشتہ چار سال میں کچھ نہیں کیا ، سپریم کورٹ میں پانامہ کا فیصلہ ان کی پہلی سیاسی کامیابی ہے
بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) معروف سماجی ورکر واینکر پرسن اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ عمران خان نے گذشتہ چار سال میں کچھ نہیں کیا البتہ سپریم کورٹ میں پانامہ کا فیصلہ ان کی پہلی سیاسی کامیابی ہے مستقبل میں کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہر کسی کا احتساب ہونا چاہیے جب تک عوام کو روزگار،بجلی پانی اور دیگر بنیادی ضروریات میسر نہ ہو انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے سوات کے بعد مالاکنڈ میں نوجوانوں اور بے سہارا خواتین کے لیے ووکیشنل سنٹرز قائم کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایمراء ویلفیئر ارگنائزیشن مالاکنڈ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہزاروں نوجوانوں نے ان کا بھر پور استقبال کیا اے این پی کے سابق ایم پی اے محمد شعیب خان ،ایمراء کے صدر محمد الیاس خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ریحام خان نے کہا کہ مالاکنڈ جنت کا ٹکڑا ہے مگر حکمرانوں نے آج تک اس پر کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے پختون قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم کو اپنی محرومیوں پر مزید خاموش نہیں رہنا چاہیے کیونکہ پختونوں کو ہمیشہ ترقی کے دوڑ سے باہر رکھا گیا آج ملاکنڈ بلکہ پورے صوبے کے عوام پانی اور بجلی کے لئے ترستے ہیںجب تک عوام کو انصاف اور روزگار نہیں ملتی دہشت گردی نہیں روکے گی پختون قوم اب بیدار ہوجائیں اور اپنے بہتر مستقبل کے لیے خود راستہ تلاش کریں تاکہ ان کی محرومیاں ختم ہوسکیں انہوں نے کہا کہ جب تک ریاست کے عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہو انصاف نہ ہو تو عوام اسلام آباد میں آنے والی تبدیلی سے مطمئن نہیں ہوں گے سپریم کورٹ کے فیصلے پر صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور اب اس کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے احتساب کا عمل جاری رکھنی چاہیے اور ہر ایک کو احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے انہوں نے کہا کہ بندگان خدا کی خدمت سے ہی اصل سکون ملتی ہے اس لیے مخلوق خدا کی خدمت دل وجان سے کریں میں مالاکنڈ بار بار آئوں گی ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں