ملاکنڈ ، 9 مئی کے پرتشدد احتجاج پرگرفتار44ملزمان کی درخواست ضمانت 2جون کو سماعت کیلئے مقرر

پیر 29 مئی 2023 21:59

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) انسداد دہشت گردی عدالت ملاکنڈ نے 9مئی کے پرتشدد احتجاج کے موقع پر سوات موٹر وے کا چکدرہ ٹول پلازہ جلانے کے الزام میں گرفتار44ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے 2جون کی تاریخ مقرر کی ہے اور یکم جون تک مقدمے کا ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے ٹول پلازے کے جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ کی درج ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعہ7ATAسمیت دیگر مختلف دفعات میںاب تک170ملزمان نامزد ہوچکے ہیںجن میں59ملزمان گرفتارہیںاے ٹی سی عدالت نے 4ملزمان کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل منتقل جبکہ گذشتہ روز گرفتار ہونے والے مذید9ملزمان کوتین روزہ جسمانی ریمانڈ پر لیوی فورس کے حوالے کردیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انصاف لائیرز فورم ملاکنڈ کے صدر اختر علی خان منصور صادق ارشاد حسین اور ڈسٹرکٹ بار کے دیگر وکلا مجیداللہ خان شہر یار خان ضیا ء الر حمن عر فان اور معظم عباس ملزمان کو اپنی خدمات بلا معاو ضہ پیش کر رہے ہیںاور انھیں انصاف دلانے میں خا صے سرگرم ہیں دریں اثناء آئی ایل ایف کے صدر اختر علی خان نے عدالت کی ہدایت کے باوجود مقررہ وقت میں مقدمے کا چالان جمع نہ کرنے اور ٹا ل مٹول سے کام لینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے انھوں نے کہا کہ بے گناہ اور بلاوجہ گرفتار افرادکو فوری طور پر ڈسچارج کیا جائے تاکہ ان کے لواحقین میں پائی جانے والی بے چینی اور علاقے میں خوف وہراس ختم ہوسکے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں