آئندہ عام انتخابات میں ڈاکٹر انعام الحق اور تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گیبیرسٹر سلطان محمود چوہدری

ہفتہ 19 مئی 2018 19:21

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ڈاکٹر انعام الحق اور تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ نواز شریف کو پاکستان سے نہیں بھارت سے پیار ہے چھانگا مانگا سیاست کے بانی کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑا تو ملکی راز افشاں کر نا شروع کر دیئے آزاد حکومت کا بھی جلد کڑا احتساب شروع ہونے والا ہے نواز شریف کے بیانیے کے بعد مسلم لیگ ن کا سیاسی دیوالیہ ہو چکا ہے پیپلز پارٹی پہلے ہی قصہ پارینہ بن چکی ہے ان خیالات لا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امیدوار اسمبلی حلقہ بھمبر ڈاکٹر انعام الحق کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ بھمبر کے لوگوں کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ہمیشہ محبت دی ہے آج کی افطار پارٹی میںآپ کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی غمازی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ڈاکٹر انعام الحق اور تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور میں آج ہی بھمبر کی سیٹ اپنے ساتھ لے کر جا رہا ہوں انہوں نے کہا کہ ماضی میں تحریک انصاف اور میرا راستہ روکا گیا اور ایک سازش کے تحت آزاد کشمیر کا منڈیٹ چوری کیا گیا اور ایک بد ترین دھاندلی کے ذریعے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی حکمرانوں کی آلہ کار نہ بنے بصورت دیگر اپنے انجام کیلئے تیار ہو جائے انہوں نے کہا کہ مودی اور نواز شریف مل کر کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیںلیکن ان دونوں کی سازش کو عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہا ہوں اور آج ہندوستان کشمیر کے اندر بد ترین ظلم کر رہا ہے لیکن انشااللہ کشمیری اپنی آزاد ی کی منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزاد ی کے نعمت سے ہمکنار ہوں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد کشمیر کو پولیس سٹیٹ بنا رکھا ہے اور بے گناہ لوگوں پر روز پرچے درج ہو رہے ہیںمیرٹ اور انصاف کے نام پر میرٹ اور انصاف کا قتل ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی نوشتہ دیوار ہے اور لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ے افطار پارٹی سے امیدوار اسمبلی حلقہ بھمبر ڈاکٹر انعام الحق نے کہا کہ حلقہ بھمبر تحریک انصاف اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے چاہنے والوں کا حلقہ ہے اور آئندہ الیکشن میںبیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں سیٹ جیت کر تحریک انصاف کو تحفے میں دیں گے افطار پارٹی سے عمر شہزاد جرال حاجی محمد عبداللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں