آزادی کشمیر کے لیے اعلان جہاد پوری قوم کی آواز ہے،محمد رفیق نظامی ایڈووکیٹ

ہفتہ 24 اگست 2019 20:13

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) آزادی کشمیر کے لیے اعلان جہاد پوری قوم کی آواز ہے بھارتی جارحیت کا مزید انتظار بزدلانہ سوچ ہے محض بیانات اور قرار دادیں بے نتیجہ ہیں آ خر دنیا کی بہترین فوج اپنے مزائل طیارے اور ٹینک اور کہاں استعمال کرے گی ایک کروڑ سے زائد اہل کشمیر مسلسل بربریت کا شکار ہیں کرفیو نافذ ہے آ ٹھ لاکھ کی تعداد میں سیکورٹی فورسز دندناتی پھرتی ہیں بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے لیکن ابھی ہماری حکومت کو جارحیت نظر نہیں آ ئی جبکہ کشمیری مسلمان پاکستانی پرچم ہاتھوں میں لینے کی سزا بھگت رہے ہیں جن کے حق میں اعلان جہاد نہ کرنا بے وفائی ہے ان خیالات کا جماعت اسلامی گگو مندی کے معروف راہنما اور سماجی کارکن محمد رفیق نظامی ایڈوکیٹ نے علاقہ سے آ ئے ہوئے پر جوش نوجوانوں پر مشتمل کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اور امریکہ سے آ ذادی کشمیر کے لیے کسی اچھی خبر کی توقع رکھنا فضول ہے اس بات پر اقوام متحدہ اور امریکہ کی سابقہ تاریخ گواہ ہے انہوں نے کہا کہ جن مجاہدین آ زادی کو بھارت اور اسرائیل دہشت گرد کہتے ہیں وہ جنت کے شہزادے ہیں جن کا مقام و مرتبہ قابل رشک ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آرمی چیف اور عمران خان خالد بن ولید اور محمد بن قاسم کا کردار ادا کریں ورنہ قوم اور تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ریلی کے شرکاء نے مین روڈ پر پر جوش نعرے لگائے انہوں نے کشمیریوں کے حق میں بینرز اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں