پی ٹی آئی حکومت تین سالوں میں مہنگائی بڑھائو پالیسی پر عمل پیرا ہے، عوام کے چولہے ٹھنڈے، لوگ خود کشی پر مجبور ہو گئے،چوہدری کامران یوسف گھمن

منگل 24 اگست 2021 22:56

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2021ء) پی ٹی آئی حکومت تین سالوں میں مہنگائی بڑھائو پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے نتیجہ میں عوام کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے اور لوگ خود کشی پر مجبور ہو گئے ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار قومی اسمبلی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں آٹا ،چینی ،گھی ،بجلی پٹرول ،ڈیزل ،دودھ ،دالیں ،ادویات کی قیمتوں میں جتنا اضافہ ہوا ہے اس کی مثال پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ پی ٹی آئی کے وزرا کس منہ سے حکومتی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں کیا وہ بہرے ہیں کہ ان کو عوام کی چیخیں سنائی نہیں دے رہیں جو مہنگائی کی وجہ سے خود کشیاں کر رہے ہیںحتیٰ کہ پیٹ کی آ گ بھجانے کے لیے اپنے بچے تک بیچنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہ اگر پی ٹی آئی حکومت نے پانچ سال پورے کیے تو عوام کی چیخیں مریخ تک سنائی دیں گی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ہاٹ کیک ثابت ہو گا جبکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کو امیدوار تک نہیں ملیں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی آ صف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں کامیابی کی 1971کی تاریخ دھرائے گی ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں