ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،رکن پنجاب اسمبلی چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سردار آفتاب اکبر

جمعہ 3 ستمبر 2021 16:49

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سردار آفتاب اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی فہم و فراست کا نتیجہ ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اور یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ وزیراعظم نے ملک کی بقاء اور سالمیت کے لیے مدبرانہ فیصلے کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

اپوزیشن کے پاس عوام کی ترقی کے لیے کوئی مثبت ایجنڈا موجود نہیں۔وہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر چوہدری شفیع الرحمن ،حاجی اعجاز ،وحید حیدری اور عمران شاہ بھی موجود تھے۔سردار آفتاب اکبر خان نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی ضلع چکوال میں چٹان کی طرح مضبوط ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں چکوال سمیت پنجاب بھر میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چکوال میں قومی یا صوبائی اسمبلی کے بلدیاتی انتخابات ہوں۔ پی  ٹی آئی بھرپور انداز میں کامیابی حاصل کرے گی۔سردار آفتاب اکبر خان نے مزید بتایا کہ ضلع چکوال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کچھ جاری ہے اور کچھ مکمل ہو چکے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں سردار آفتاب اکبر خان نے بتایا کہ حکومت عدلیہ کا بھرپور احترام کرتی ہے۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کئی قانونی پیچیدگیاں دور کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کرونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے۔عوام کو چاہیے کہ حکومت کی طرف سے واضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے تا کہ قیمتی جانوں کو ضیائع سے بچایا جا سکے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں