جلد الیکشن ناممکن ہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی پارلیمنٹ آئیں

اسپیکر کے پاوں پکڑے ہوئے ہیں کہ ہمارے استعفے قبول نہ کریں،اگر 6 ماہ الیکشن نہیں ہوتے تو کون سی قیامت آ جائے گی،ملک میں اس وقت مسائل کا فقدان ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 3 جنوری 2023 13:40

جلد الیکشن ناممکن ہیں، عمران خان اور  پی ٹی آئی پارلیمنٹ آئیں
دادو (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 03 جنوری2023ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے اسپیکر کے پاوں پکڑے ہوئے ہیں کہ ہمارے استعفے قبول نہ کریں۔بلاول بھٹو نے دادو میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان کہتا ہے میرے لوگ اسمبلی سے استعفی دیں گے۔جب وقت آتا ہے تو شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک جیسے لوگ غائب ہو جاتے ہیں۔

چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں۔اگر 6 ماہ عمران خان کی حکومت نہیں رہتی تو کیا مسئلہ ہے ،عمران خان کی سیاست ان کے سیاسی مستقبل کو نقصان پہنچا رہی ہے،عمران خان کی سیاست ملک کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دو بار لانگ مارچ نکال کر سوچ رہا تھا کہ جلد الیکشن ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان ہر موقع پر ناکام ہو چکے ہیں۔

عمران خان خواہش تو بہت رکھتا ہے لیکن ہر بار فیل ہو جاتا ہے۔ابھی تک عمران خان کی ضد پوری نہیں ہو رہی۔مشورہ ہے عمران خان پارلیمنٹ میں آئے اور اپنا صحیح کردار ادا کرے۔اگر 6 ماہ الیکشن نہیں ہوں گے تو کون سی قیامت آ جائے گی۔بلاول بھٹو نے کہا یہ اللہ کا فیصلہ ہے کہ سیلاب آنے سے پہلے نالائق وزیراعظم کو نکالنا تھا۔آفت کے دوران ہم ساری چیزیں بھول کر ایک ہوئے۔

ہمارے سیاسی مخالف عوام کی مدد کی بجائے سیاسی لڑائی لڑتے رہے۔ملک میں اس وقت وسائل کا فقدان ہے۔ایک طرف بجلی آتی نہیں دوسری طرف بل برداشت سے باہر ہے۔مسلسل کام کر کے ہم اپنی منزل پر پہنچیں گے ، لوگوں کی خوشحالی ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم سے معاہدہ ہے ،ہم چاہتے ہیں اس کے مطابق چلیں،ہمارے لوکل باڈیز الیکشن بار بار ملتوی ہو چکے ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر ہمارے کچھ دوستوں کو تحفظات ہیں۔ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہیں۔ہم ہر کسی سے مل کر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں