اسحاق ڈار کی واپسی ’این آر او ڈھائی ‘ہے،عثمان ڈار

ہنستے بستے پاکستان کو سازش کرکے بیرونی مداخلت سے اجاڑا گیا،عوام خود کش مہنگائی کی شکل میں این آر او ٹو کی قیمت دے رہے ہیں، بیان

جمعرات 30 جون 2022 20:19

اسحاق ڈار کی واپسی ’این آر او ڈھائی ‘ہے،عثمان ڈار
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کو ’این آر او اڑھائی ‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنستے بستے پاکستان کو سازش کرکے بیرونی مداخلت سے اجاڑا گیا،عوام خود کش مہنگائی کی شکل میں این آر او ٹو کی قیمت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں رہنماء پی ٹی آئی عثمان ڈار نے کہا کہ این آر او ٹو جیسی فلم کے سب کردار قوم پر آشکار ہوچکے ہیں ، این آر او ٹو کے فنانسر اداکاروں نے ہدایت کاروں کو کیا دیا ،سب سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی ’این آر او اڑھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنستے بستے پاکستان کو سازش کرکے بیرونی مداخلت سے اجاڑا گیا، سازش نہ ہوتی تو مہنگائی بھی نہ ہوتی لوڈشیڈنگ بھی نہ ہوتی آج عوام خود کش مہنگائی کی شکل میں این آر او ٹو کی قیمت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی مفاد کیلئے قومی غیرت کے سودے محب وطن نہیں کرتے، خان حکومت کے خاتمے پر میرجعفر ومیرصادق کے کرداروں پریقین آگیا۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں