ڈسکہ ضمنی الیکشن میں حکومتی مداخلت کے خلاف وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 8 نومبر 2021 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2021ء) ڈسکہ ضمنی الیکشن‘مسلم لیگ(ن)نے معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا،مسلم لیگ(ن)نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے فوری مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہاگیا ہے کہ این 75ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں حکومتی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی رپورٹ نے پنجاب اور وفاقی حکو کی کلی کھول دی ہے۔وفاق اور پنجاب حکومت نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں بے دریغ ریاستی مشینری کا استعمال کیا۔حکومت وقت انتخاب کا پر امن انعقاد کرانے کی بجائے شر انگیزی میں مصروف عمل رہی۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب فوری عہدے سے مستعفی ہوںاوردھندلی اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے افراد کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں