پنجاب بھر میں سردی کی ابتداء ہوتے ہی گیس کی بندش ،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

جمعرات 17 نومبر 2022 16:46

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2022ء) پنجاب بھر میں سردی کی ابتدا ہوتے ہی گیس بند ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش نے عوام کے چولہے ٹھنڈے کردئیے ۔دن بھر گیس کی بندش سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں کھانا بنانا وبال جان بن گیا ہے ، بازاروں سے مہنگا کھانا خرید کر کھانے پر مجبور ہیں جبکہ اکثر بچے بھوکے سکول جا رہے ہیںجبکہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں آگ بھڑکا دی۔

بالخصوص برائلر کا گوشت 400روپے فی کلو گرام سے تجاوز کر گیا جبکہ فارمی انڈا 23سے 25 روپے اور دیسی 30سے 34روپے تک کا فروخت ہونے لگا۔مارکیٹس میں فارمی انڈوں کے ساتھ ساتھ دیسی اور 2زردیوں والا انڈہ بھی مہنگے داموں دستیاب ہے جبکہ گولڈن مصری مرغیوں کے انڈے بھی دیسی انڈوں کے نام پر فروخت ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام الناس کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے بڑھنے کی وجہ سے عام آدمی کیلئے اس اہم غذائی جزو تک رسائی کم ہوتی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب دکانداروں کے مطابق ہر روز انڈے کی پیٹی کی قیمت میں کم ازکم 100روپیہ اضافہ ہورہا ہے، مہنگے انڈے خرید کر ان کیلئے سستا بیچنا ممکن نہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریبا ایک ارب 18کروڑ انڈے پیدا ہوتے ہیں، مگر غریب آدمی سالانہ 20 سے 30 انڈوں سے زائد نہیں کھاسکتا۔واضح رہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے ریٹ کم ہونے پر انڈے کولڈ سٹور میں سٹاک کر لیئے جاتے ہیں جبکہ خودساختہ بحران پیدا کرکے وہی انڈے ڈبل،ٹرپل قیمت میں فروخت کیلئے مارکیٹ میں سپلائی کر دئیے جاتے ہیں۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں