بلاول بھٹو اب پنجاب میں آ گئے ہیں اورپیپلز پارٹی حیران کن نتائج دے گی ، راجہ پرویزاشرف

عوام کی خدمت میرا شعار ہے ،اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی انتخابی مہم شروع کی ہے ،سپیکرقومی اسمبلی

ہفتہ 13 جنوری 2024 15:16

بلاول بھٹو اب پنجاب میں آ گئے ہیں اورپیپلز پارٹی حیران کن نتائج دے گی ، راجہ پرویزاشرف
گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) سابق وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اب پنجاب میں آ گئے ہیں، پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی حیران کن نتائج دے گی ،عوام کی خدمت میرا شعار ہے ،اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی انتخابی مہم شروع کی ہے ،میرا منصب نہیں کہ اپنے مخالفین کی باتوں کا جواب دوں ،وہ الزامات لگاتے رہ جائیں گے اور انشاللہ ہمارا پورا پینل 8فروری 2024میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویوکے دوران کیا ۔راجہ پرویز اشرف نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جو الزامات مجھ پر مخالفین لگا رہے ہیں ان کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا ،میں تعمیری کاموں کی سیاست کرتا ہوں ، ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی اور اسی جذبہ خدمت سے اپنی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے اور اس حوالے سے جدھر جارہے ہیں لوگ دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں دھڑا دھڑ لوگ شامل ہو رہے ہیں جو پارٹی کی عوام میں مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،مخالفین پہلے بھی لوگوں کو لالی پاپ دیتے رہے ہیں اور اب بھی یہی سب کر رہے لیکن ناکام ہونگے ۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اب پنجاب میں آ گئے ہیں اور لاہور سے بھی بحثیت ایم این اے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور کامیاب بھی ہونگے ،الیکشن 8فروری 2024کو ہونگے اور پیپلز پارٹی پنجاب میں حیران کن نتائج دے گی ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں