اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا صرف پاکستان ہے، ہم اب ’بہترین پاکستان‘ بنائیں گے، جہانگیر ترین

سب ملکر ملک کو سنبھالیں گے تو ہی پاکستان کی قسمت بدلے گی، ہم حکومت میں آکر ایسے سرکاری اسپتال بنائیں گے کہ لوگ باہر سے معیار دیکھنے آئیں گے، رہنما آئی پی پی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 نومبر 2023 20:04

اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا صرف پاکستان ہے، ہم اب ’بہترین پاکستان‘ بنائیں گے، جہانگیر ترین
کامونکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2023ء) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا صرف پاکستان ہے، ہم اب ’بہترین پاکستان‘ بنائیں گے۔ انہوں نے کامونکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب ملکر ملک کو سنبھالیں گے تو ہی پاکستان کی قسمت بدلے گی، ہم حکومت میں آکر ایسے سرکاری اسپتال بنائیں گے کہ لوگ باہر سے معیار دیکھنے آئیں گے۔

جہانگیر ترین نے رپورٹر کو یہ بھی کہا کہ پہلے آپ جلسے میں عوام سے مخاطب ہونے دیں باقی باتیں آپ کے سامنے خود ہی آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ (عثمان بزدار، محمود خان) نالائق اور کرپٹ ترین تھے۔ پنجاب میں عثمان بزدار نے بنی گالہ کی سپورٹ سے کرپشن کا جمعہ بازار لگایا اور بیڈ گورننس کی جس سے لوگوں کے دل ٹوٹ گئے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی دور میں لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ایک بیڈ پر چار چار بچے ہوتے تھے جبکہ مائیں اپنے بچوں کو باہر گودوں میں لے کر بیٹھتی تھیں۔ علیم خان نے کہا کہ چور اور لٹیرے حکمران ہمارے ملک کو لوٹ کر کھا گئے، سندھ کا حال یہ ہے کہ وہاں ایک ہی ندی سے کتے اور انسان کے بچے پانی پیتے ہیں، جن کو ہم نے ایماندار سمجھا اُن کے کرتوت عوام کے سامنے ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے کہا کہ فوج نے پی ٹی آئی کو مکمل سپورٹ دی اور آج یہ اُن پر ہی تنقید کررہے ہیں اور فوج کے خلاف باتیں کررہے ہیں جبکہ ہمارے فوجی سرحدوں پر قربانیاں دے رہے ہیں، آج ہمارا ملک فوج کی وجہ سے ہی مضبوط ہے کیونکہ فوج ہے تو پاکستان ہے۔ علی خان نے کہا کہ اگر ہمیں حکومت میں آنے کا موقع ملا تو امیروں کیلیے بجلی کی قیمت دگنی کر کے غریب کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے، کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے فری بجلی ملے گی، موٹرسائیکل والوں کو آدھی قیمت پر پیٹرول ملے گا جبکہ نوجوانوں کو بلاسود قرض دیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے بانی کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا مگر اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، تمام بچوں کو یکساں معیار تعلیم لنا چاہیے، ہم اب بہترین پاکستان بنائیں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں