ضمنی الیکشن کے نام پر تماشہ لگا، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات نہ کرا سکا، چیئرمین پی ٹی آئی

عوام کو بانی پی ٹی آئی سے دور رکھنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ بیرسٹر گوہر علی خان کی میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 21 اپریل 2024 20:11

ضمنی الیکشن کے نام پر تماشہ لگا، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات نہ کرا سکا، چیئرمین پی ٹی آئی
گجرات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نام پر تماشہ لگا، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات نہ کرا سکا، ای سی پی فیل ہو چکا ہے۔ گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ اور پبلک کی سپورٹ سے ہی ایوان بننا چاہیئے نہ کہ دھاندلی سے ایسا کیا جائے، پی پی 32 کے نتائج تسلیم کرنے والی بات تو ہے ہی نہیں، نارووال میں ورکر کی ہلاکت پر دکھ ہوا، سب کو پرامن رہنا چاہیئے، سیاسی جماعتوں کے ورکرز کو ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا چاہئے۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ 5 دنوں میں 3 سزائیں دلوانے والوں نے ایک جج سے اس کے بیٹے کا ولیمہ ملتوی کروایا گیا، لیکن عوام کو بانی پی ٹی آئی سے دور رکھنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی جلد دیکھ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور پی پی 32 سے ضمنی الیکشن میں امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الہٰی نے الزام عائد کیا ہے کہ بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے گئے، پولنگ اسٹیشنوں پر تالا لگا کر باہر پولیس بیٹھی رہی، بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جا چکے ہیں، پولنگ کا عملہ مجبور اور بالکل بے بس ہے، پولنگ افسر جواب دینے سے قاصر رہے، موسیٰ الٰہی کا عملہ کاپیاں لے جا چکا، مخالفین نے بیلٹ باکس خود بھرے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کا پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں پولنگ گا عمل مقررہ وقت پر 5 بجے ختم ہوگیا، ووٹنگ کا وقت ختم ہونے پر تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کر دیئے گئے، تاہم اس دوران پولنگ سٹیشن کے احاطے کے اندر موجود لوگوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی، یوں ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا ، ضمنی الیکشن کے سلسلے میں صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 2،2 اور صوبہ سندھ کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی اس کے علاوہ پنجاب میں 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 2،2 صوبائی نشستوں پر بھی ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ ضمنی الیکشن میں وزیر اعظم شہباز شریف کی خالی کردہ نشست این اے 132 قصور پر ن لیگ کے ملک رشید احمد خان اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر مدمقابل ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خالی کی ہوئی نشست این اے 119 لاہور پر ن لیگی امیدوار علی پرویز ملک کا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق سے مقابلہ ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خالی کردہ نشست این اے 44 پر آزاد امیدار فیصل امین گنڈاپور اور پیپلز پارٹی کے عبدالرشید کنڈی میں کانٹے کے مقابلے توقع کی جارہی ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں