عوام مہنگائی کرنے والوں کو ووٹ نہ دے کر مہنگائی کا جواب دیں گے

جتنی کرپشن اور مہنگائی تبدیلی سرکار نے کی اتنی کبھی نہیں ہوئی، ہم موٹرسائیکلوں کو آدھی قیمت پرپیٹرول اور 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے، روزگار، قرضے اور کم ازکم تنخواہ 50ہزارکریں گے، صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 نومبر 2023 21:19

عوام مہنگائی کرنے والوں کو ووٹ نہ دے کر مہنگائی کا جواب دیں گے
حافظ آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 نومبر 2023ء) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کرنے والوں کو ووٹ نہ دے کر مہنگائی کا جواب دیں گے، جتنی کرپشن اور مہنگائی تبدیلی سرکار کے دور میں ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی،ہم موٹرسائیکل والوں کو آدھی قیمت پرپیٹرول اور 300یونٹ تک مفت بجلی دیں گے۔انہوں نے حافظ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہا جاتا تھا کہ جماعت بنالی لیکن ان کے پاس عوام نہیں ہے، یہ دیکھو ہمارے پاس عوام ہے؟ اب وہ لوگ پھر ووٹ مانگنے آئیں گے، وہ کہیں گے ہمیں پھر موقع دیں، ان سے پوچھنا کہ 7بار پنجاب میں حکومت دی، آج 8ویں بار کیوں ووٹ مانگنے آئے ہو؟ ان سے کہنا کہ 7بار جھوٹے وعدے کئے، لیکن ہر بار ہم ڈسے گئے۔

ان کو بتانا ہے کہ عوام کے ساتھ کون مخلص ہے اور کون ڈرامہ کررہا ہے؟ تبدیلی والے بھی ووٹ مانگنے آئیں گے، کہتے تھے نیا پاکستان بنائیں گے، نیاپاکستان دیکھنا ہے تو بزدار اور فرح گوگی کے گھروں میں دیکھو، ملک میں جتنی کرپشن تبدیلی سرکار نے کی۔

(جاری ہے)

اتنی کبھی کرپشن نہیں کی گئی، ڈی سی ، ڈی پی او کمشنر کسی کو بغیر پیسے کے تعینات نہیں کیا، ہر کسی کا ریٹ تھا ،ساڑھے تین عوام سے وعدے کئے۔

تبدیلی سرکار نے عوام کو شوکت خانم ہسپتال دکھایا تھا کہ یماندار قیادت تھی، یہ ہمیں دس گیارہ سال دکھایا گیا، پھر حکومت آئی تو میرٹ پر بزدار کو لگایا گیا، میں میرٹ اور کوئی خوبی نہیں تھی۔ نکمے اور نااہل کو لگا دیا گیا، سب بزدار کی تعریف کرتے تھے ، لیڈر کہتا تھا کہ ہر بار بزدار کو حکومت میں لائیں گے۔ وہ اپنے گھر زندگی کو انجوائے کررہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ بنانے والے جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

ان کی زبانوں پر نہیں ان کی اصل حقیقت پر جائیں، ان کے کھانے اور دکھانے کے دانت اور ہیں۔ جتنی کرپشن اور مہنگائی تبدیلی سرکار کے دور میں ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی، 2018میں پیٹرول کی قیمت 95روپے لیٹر آج 290روپے، بجلی 11روپے فی یونٹ، آج 60یونٹ ہے، یہ پانچ سال میں مہنگائی بڑھی ہے۔ گھی 180روپے آج 620روپے، چینی 52روپے فی کلو آج 225روپے فی کلو، آٹا 37روپے آج 200روپے فی کلو ہے۔

یہ فرق فرشتوں نے نہیں بلکہ ان کی حکومتوں نے ڈالا ہے، ساڑھے تین سال پی ٹی آئی اور ڈیڑھ سال دوسروں کی حکومت رہی، اگر انہوں نے مہنگائی کی ہے، تو پھر ان کو ووٹ دیں گے؟ مہنگائی کا جواب ان کو ووٹ نہ دے کردیں۔ مزدور کی تنخواہ 50ہزار کریں گے، پیٹرول گاڑی والوں کیلئے پوری قیمت جبکہ موٹرسائیکل والوں کو آدھی قیمت پر دیں گے۔ 300یونٹ تک مفت بجلی دیں گے۔بی آئی ایس پی میں مزید فنڈ مختص کریں گے اور بجلی بل حکومت ادا کرے گی، کچی آبادی والوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، دیہاتوں میں سرکاری زمین پر تین تین مرلے کے پلاٹ دیں گے، حکومت گھر بھی بنا دیں گے۔ نوجوانوں کو قرضے دیں گے اور مستحکم پاکستان بنائیں گے۔خواتین کیلئے بھی دستکاری کا پروگرام شروع کریں گے۔ 

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں