سائرہ افضل تارڑ کے سینٹ ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی منظور

ہفتہ 3 نومبر 2018 21:17

سائرہ افضل تارڑ کے سینٹ  ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی منظور
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) سابق وفاقی وزیرصحت سائرہ افضل تارڑ کے سینٹ کے ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے ہارون اختر اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کو دوہری شہریت ہونے پر سینٹ کی نشست کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد یہ سینٹ کی یہ دونوں سیٹیں خالی ہوئی تھیں۔ پنجاب سے خالی ہونے والی سینٹ کی ان دونوں نشستوںپر ضمنی الیکشن 15نومبرکو ہوگا۔ سائرہ افضل تارڑ حافظ آباد سے مسلسل دو بار ایم۔این۔اے منتخب ہوچکی ہے اور اب 2018کے حالیہ انتخابات میں وہ پی۔ٹی۔ آئی کے امیدوار شوکت علی بھٹی سے ہارگئی تھیں۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کی معتمد خاص ہونے کی بنا پر انہیں مسلم لیگ ن کی جانب سے سینٹ کے لئے کاغذات نامزدگی کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں