ہنگو ،سروزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

جمعرات 9 نومبر 2023 21:05

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2023ء) ہنگو کے نواحی علاقہ سروزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا ،شہید اہلکار اورکزئی پولیس میں کانسٹیبل تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کانسٹیبل صادق اللہ پولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور تھا جس پر جمعرات کے روز ضلع ہنگو کے نواحی علاقہ سروزئی پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار شہید ہوگیا۔واقعہ کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی تاہم فوری طور پر پولیو مہم کے جاری یا معطل ہونے کے بارے معلوم نہ ہوسکا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں