ہنگو، طاہر اورکزئی کی بطور سیکٹری ہیلتھ تعیناتی بہترین فیصلہ ہے، گل صاحب شاہ

پیر 4 اکتوبر 2021 16:31

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2021ء) طاہر اورکزئی کی بطور سیکٹری ہیلتھ تعیناتی بہترین فیصلہ ہے۔ موصوف صاف ستھری شخصیت کے مالک اور سنئیر بیوروکریٹ ہے۔ طاہر اورکزئی کی موجودگی میں خیبر پختونخواہ میں ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ سی ایم کمیونٹی مڈ وائف ورکرز کے 15 سال سے الجھے ہوئے مسائل حل کرنے میں بھی طاہر اورکزئی کا کردار کلیدی ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے صدر اور سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل گل صاحب شاہ نے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنئیر بیوروکریٹ طاہر اورکزئی ایک بہترین منتظم اور پیشہ مہارت سے مالا مال بیوروکریٹ ہے۔ ان کی تمام سروس انسانیت کی خدمت عوامی مسائل کے حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کے مثالوں سے بری پڑی ہے۔

(جاری ہے)

موصوف ایک ایماندار، فرض شناس اور عوام دوست آفیسر ہے انہوں نے ہمیشہ اپنے آفس میں ہر خاص و عام کو عزت دی ہیں۔

حکومت نے انہیں سیکٹری ہیلتھ تعینات کر کے معاملہ فہمی کا ثبوت دیا ہے۔ گل صاحب شاہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ طاہر اورکزئی بطور سیکٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ کے تمام شہروں میں صحت کی سہولیات کو بہترین بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے طاہر اورکزئی سے اپیل بھی کی ہے کہ 15 سال سے محکمہ صحت میں کام کرنے والی کمیونٹی مڈ وائفر ورکرز کو مستقل کیا جائے اور ایک سال سے ان کی جو تنخواہیں بند ہیں انہیں فوری جاری کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں