ہنگو میں پولیس اور حساس اداروں کی اہم کارروائی،غیر ملکیوں کو جعلی شناختی کاڑدز بنانے والا گروہ گرفتار

پیر 6 نومبر 2023 23:08

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2023ء) ضلع ہنگو میں پولیس اور حساس اداروں کی اہم کارروائی۔غیر ملکیوں کو جعلی شناختی کاڑدز بنانے والا گروہ گرفتار۔ضلع ہنگو میں سٹی پولیس نے خفیہ اداروں کے تعاون سے اہم کاروائی کے دوران غیر ملکی افغانی باشندے کو 9 لاکھ روپے رشوت کے عوض پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کو گرفتار لیا ہے۔

اس دھندے میں سیکرٹری ویلج کونسل اور نادرا اہلکار سمیت 13 افراد ملوث تھے جن میں 6 ملزمان گرفتار کے گئے ہیں جبکہ 8 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو نثار احمد خان نے ایس ڈی پی او امجد حسین اور ایس ایچ او فیاض خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجر مطیع اللہ سکنہ خوست افغانستان نے اپنا نام احمد ضیائ ظاہر کرکے پاکستانی شناختی کارڈ بنا رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کیا دوران تفتیش معلوم ہوا کہ افغانی ملزم نے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کیلئے 9 لاکھ روپے ایجنٹ ظہور عرف صدیقی کے ذریعے دئیے جس میں سیکرٹری ویلج کونسل ولید الرحمان ایک نادرا اہلکار خالد سمیت 14 افراد ملوث تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان نے ایک 70 سالہ غریب بوڑھی خاتون کو زکواة کا لالچ دیکر افغانی شہری کو ان کا بیٹا ظاہر کرکے پیدائشی سرٹیفیکیٹ بنا کر پاکستانی شناختی کارڈ بنا رہا تھا۔ملزمان نے بوڑھی عورت عقل بی بی کو زکواة کی لالچ میں 6000 روپے دیے اور اس کو نادرا آفس لے جا کر انگوٹھے لگوائے اور افغان مہاجر کو اس کی فیملی ٹری میں شامل کروایا۔

ڈی پی او نے کہا کہ ملوث 14 ملزمان میں 6 ملزمان مطیع اللہ سکنہ خوست افغانستان پرویز خان،اسلام بادشاہ ویلج کونسل سیکرٹری ولید، محمد ظہور،عابد جاوید گرفتار ہیں جبکہ 8 مزید ملزمان کوہاٹ نادرا آفس کے اہلکار خالد، عبدالقادر،جمال محمد کامران، اکرام اللہ، محمد انس، شیر اکبر اور محمد سعید کی گرفتاری کیلئے ایس ڈی پی او سٹی امجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او فیاض خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر کاروائیاں جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں فارن ایکٹ نادرا آرڈیننس کے تحت 468۔ 471۔ 162۔ 164۔ 109۔ 419۔ 420 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہی

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں