ہنگو تھانہ دوابہ پولیس نے بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیاروں کی سمگلنگ ناکام بنادی، بین الاضلاعی سمگلر کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 18 نومبر 2023 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2023ء) ہنگو تھانہ دوابہ پولیس نے بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیاروں کی سمگلنگ ناکام بنادی۔پولیس نفری نے مین ٹل روڈ بلمقابل گیٹ تھانہ دوابہ کے سامنے ناکہ بندی کرکے دوران سوزوکی برنگ سفید نمبری 8178- B کو ہاٹ سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرکے بین الاضلاعی سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا.ڈی پی او ہنگو نثار احمد خان (PSP) نے اس حوالے سے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ دوابہ انسپکٹر شباراز خان کوخفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ اج کسی بھی وقت سوزوکی کیزریعیغیرقانونی ہتیاروں کی بھاری کھیپ سمگل کی جارہی ہے۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ دوابہ انسپکٹر شباراز خان، HC قمر زمان اور دیگر پولیس نفری نے تھانہ دوابہ گیٹ کے سامنے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی' کہ اس اثناء میں مزکورہ سوزوکی کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تلاشی کے دوران سوزوکی کے باڈی میں ڈرائیور سائیڈ سیٹ کے نیچے نصب شدہ CNG ٹینک میں خوفیہ خانہ کو بذریعہ پلاس وغیرہ سے کھول کر CNG ٹینک کے اندر میں چھپائے گئے ناجائز ہتھیاروں کی بھاری کھیپ برآمد کرکے سوزوکی قبضہ میں لیکر بین الاضلاعی سمگلر احمد فیاض ولد رضا خان سکنہ کوہاٹ کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او کے مطابق برامدکیے گئے اسلحے میں 02 کلاشنکوف اور04 عددچارجرز لوڈ شدہ 7.62 بور کے 120 عدد کارتوس ایک ضرب ریپٹر 12 بور دو عدد خالی چارجر ایک عدد ڈبل بیرل بندوق 12 بور کے شامل ہیں۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ سمگل کرتے ہوئے حراست میں لئے گئے ہتھیاروں کے سمگلر کو فوری طور پر تھانہ دوابہ منتقل کردیا جہاں انکے خلاف اسلحے کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ملزم سے تفتیش کاعمل شروع کردیاگیاہے جس میں ملزم سے مزید اہم انکشافا ت متوقع ہیں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں