مہنگائی بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی لاقانونیت پر قابو پایا جائے‘محمد اعجاز الحق

بدھ 20 نومبر 2019 13:44

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ زیڈ کے مرکزی قائد سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا انتہائی اہم اجلاس پیر کی صبح مرکزی سیکرٹریٹ مری روڈ راولپنڈی منعقد ہوا۔ جس میں مسلم لیگ زیڈ کے مرکزی چیئر مین حاجی محمد یسین،ڈاکٹر انوار الحق سابق صوبائی وزیر محمد نعمان جاوید صاحب رہنما پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق شہید حلقہ پی پی 244۔

سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کو ضلعی سطح پر آرگنا ئز کرنے کے لیے رابطہ مہم تیزی سے شروع کی جائیگی۔ اس سلسلہ میں تمام ضلعی آرگنائزر کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی لاقانونیت پر قابو پایا جائے۔ اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور کشمیر میں سو دن سے اوپر کرفیو کی مذمت کی گئی۔ کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی جاری ہے۔ 80لاکھ افراد کے لیے کشمیر جیل بن چکی ہے اقوام عالم کو اس پر اپنا ردعمل دینا چاہیے۔ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ دوٹوک فیصلہ کرے اور کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائے۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں