کیا ملک میں دوبارہ انتخابات ہونے والے ہیں؟
اپوزیشن کا حکومت گرانے کی بجائے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ،حکومت گرانے کی صورت میں نئے انتخابات ترجیح ہوں گے،اپوزیشن جائزہ لے رہی ہے کہ اگر انتخابات ہوئے تو وہ کس قدر شفاف ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس
مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 جنوری 2019 12:38
(جاری ہے)
اپوزیش ذرائع کے مطابق قومی حکومت ایک آپشن ہے ترجیح نہیں۔اپوزیشن کی کوشش ہے کہ حکومت گرانے کی بجائے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے کہ حکومت اس دباؤ کو برداشت نہ کر پائے اور خود ہی گر جائے۔
واضح رہے گذشتہ روز میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ قومی حکومت اور اِن ہاؤس تبدیلی کی باز گشت سنائی دینے لگی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بھی رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قومی حکومت کے متوقع وزیراعظم کے لیے بلاول بھٹو اورشہباز شریف کے نام سامنے آئے ہیں۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے دو سرکردہ رہنماؤں کے نام بھی متوقع وزیراعظم کے لیے دئیے گئے ہیں۔ یہ دونوں سینئیر رہنما پارٹی کے اندر لابنگ کرنے میں مصروف ہیں،ایک رہنما کا تعلق کے پی کے جب کہ دوسرے کا جنوبی پنجاب سے ہے۔ جب کہ بلوچستان سے اختر مینگل کا نام بھی سامنے آ سکتا ہے۔اپوزیشن کی طرف سے نمبر گیم حکومت کے برابر ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے جن دو ناراض رہنماؤں سے رابطے رکھے ہوئے ہیں وہ وفاقی کابینہ کا بھی حصہ ہیں۔اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ اس کے حامی ارکان کی تعداد اتنی ہے جتنی اس وقت حکومت کے پاس ہے۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 85,پیپلز پارٹی کے 54، ایم ایم اے کے 16اور اے این پی کی ایک سیٹ ہے جب کہ اپوزیشن کو ایک آزاد امیدوار کی اہمیت بھی حاصل ہے اور ضرورت پڑے پر پی ٹی آئی کے دو رہنما بھی حمایت کر سکتے ہیں۔ نمبر گیم میں اس وقت اپوزیشن کے پاس 158 نشستیں ہیں جب کہپی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 156 ہے ان حالات میں ایم کیو ایم کے 7ووٹ اہمیت اختیار کر گئے ہیں جب ق لیگ اور جی ڈے اے بھی حکومت سے ناخوش ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار