ہم نے جب بھی بھارت کو جواب دیا وہ بھاگ گیا

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے وزیراعظم عمران خان کو بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا مشورہ دیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 فروری 2019 10:35

ہم نے جب بھی بھارت کو جواب دیا وہ بھاگ گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری2019ء) سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے وزیراعظم عمران خان کو بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا مشورہ دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دئیے جاتے ہیں جس کے مقاصد سیاسی بھی ہو سکتے ہیں۔بھارت اگر کسی طرح کی بھی جارحیت دکھاتا ہے تو ہمیں تیار رہنا چاہئیے تاکہ ہم بھرپور جواب دے سکیں۔

پاکستانی فوج کو پر طریقے سے بھارتی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار رہنا چاہئیے۔امریکہ کے جانے کے بعد حالات ایک بار پھر سے خرابا ہو سکتے ہیں۔پاکستان کو بھارت اور افغانستان کے معالات پر گہری نظر رکھنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بے شک ہم بھارت کے مقابلے میں چھوٹا ملک ہیں لیکن ہم نے جب بھی بھارت کو جواب دیا وہ بھاگ گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو اچھا جواب دیا لیکن یہ کہنا چاہئیے تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرو گے تو پھر ایسا بھی ہو سکتا ہے۔

ہمیں کمشیر میں جاری بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں اٹھانا چاہئیے۔حافظ سعید سمیت سب سے بات کر کے انہیں ان کے راستے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔سابق آرمی چیف نے مزید کہا کہ خطے میں پاکستان کا کردار بڑھ رہا ہے اور بھارت کا کم ہوہ رہا ہے۔اصل میں دونوں ممالک ایک دوسرے خلاف ہیں لیکن ہم نے کوشش کی کہ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ حل ہو لیکن بھارت نے اس کا موقع گنوا دیا۔

واضح رہے گذشتہ روز بھی سابق صدرپرویز مشرف بھارتی ٹی وی کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مران خان فوج یا اداروں کے مہرے نہیں۔میں عمران خان جتنا آزاد وزیراعظم ہے پاکستان میں اتنے آزاد وزیراعظم کم ہی آئے ہیں، مودی پاکستان کو چارٹکروں میں تقسیم کرنے کا کہتا ہے، پھرمودی کس کے مہرے بنے ہوئے ہیں؟ عمران خان سے میرا کوئی ذاتی تعلق نہیں، لیکن عمران خان مرضی سے حکومت چلارہے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں